پاکستانتازہ ترینفن فنکار

کراچی میں فائرنگ، معروف قوال امجد صابری جاں بحق

کراچی(نمائندہ خصوصی) لیاقت آباد 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے قریب 10 نمبر کے قریب معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف قوال اسپتال منتقل ہونے سے قبل جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس حکام نے یہ شک ظاہر کیا ہے کہ امجد صابری کو باقاعدہ ریکی کے بعد نشانہ بنایا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق معروف قوال کے سر اور سینے پر تین گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امجد صابری لیاقت آباد 10 نمبر سے جہانگیر روڈ کی جانب جارہے تھے کہ انڈر بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لیے بند کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق امجد صابری اسپتال لانے سے قبل ہی دم توڑ گئے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button