پاکستانتازہ ترین

نامورقوال امجد صابری کی شہادت پر کالمسٹ برادری کی شدید مذمت

لاہور(پاک نیوز) کالمسٹ برادری نے معروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔عقیل خان کالمسٹ  نے کہا کہ معروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ کاروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کا کام ہے۔ فنکار ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ کالمسٹ مرزا یسین بیگ، صابر مغل کالمسٹ، کالمسٹ رقیہ غزل، کالمسٹ ساجد اعوان، کالمسٹ ندیم نذر، ملک شہباز کالمسٹ، اختر سردار چوہدری ، مظہر رشید کالمسٹ، افسانہ نگار محمدعلی رانا اور چیف ایڈیٹر پاک نیوز لائیو وسیم نذر نے اپنے اپنے بیان میں اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی شہادت  کا واقعہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رمضان المبارک کا عمرہ مزید مشکل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker