پاکستانتازہ ترین

ڈرون حملوں کی اجازت دینے کی پالیسی نہیں چلے گی ، وزیراعظم، پاکستان

cabinet meetingاسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعظم نواز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عوام کے سامنے بیان بازیاں اور امریکیوں کو ڈرون حملوں کی اجازت دینے کی پالیسی اب نہیں چلے گی ،امریکی حکومت کو بھی پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر پہلے بھی موثر احتجاج کیا ہے، ڈرون حملوں کا معاملہ بھرپور اندازمیں اٹھائیں گے،عوام کے سامنے بیان بازی اور ڈرون حملوں کی اجازت دینے کی پالیسی نہیں چلے گی۔ڈرون حملے؛تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر موثر پالیسی وضع کی جائے۔نواز شریف نے احتساب بل کے حوالے سے کہاکہ کرپشن کرنے والوں کا ہر صورت احتساب کرنا ہو گا،سیاسی انتقام سے بالاتر ہو کر نیا احتساب بل لایا جائے گا۔وزیر اعظم نے وفاقی وزراکو 15دن میں وزارتوں کا ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایات کرتے ہو ئے کہا کہ وفاقی وزارتوں کے اخراجات 30 فیصد تک کم کیے جائیں،3ماہ بعد وفاقی وزراکی کارکردگی کا خود جائزہ لوں گا،حکومت کو ہر صورت عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے،کسی وزیرکو کوئی مسئلہ ہو تو براہ راست مجھ سے بات کرے۔

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:جرائم کی روک تھام کرنے پر پریس کلب کی طرف سے ایس ایچ او کو شیلڈ پیش کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker