تازہ ترینعلاقائی

اتحادی آزادکشمیر بھر سے کلین سویپ کریینگے، راجہ ثاقب مجید

آزادکشمیر ،مظفرآباد(چیف رپورٹر)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی چیئرمین وامیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ راجہ ثاقب مجید نے کہا ہے کہ کھاوڑہ میں روایتی سیاست دانوں سے عوام کا اعتبار ختم ہو چکا ہے،35سالوں سے عوام کے حقوق غصب کرنے والے اب کی بار الیکشن میں منہ چھپاتے پھریں گے ،کھاوڑہ کی عوام نے اب کی بار کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے 21جولائی کا سورج مسلم کانفرنس کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل ڈنہ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ کے صدر راجہ جابر خان،ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ بشیر خان ودیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھے ۔راجہ ثاقب مجید نے ڈنہ پہنچے تو فقیدالمثال استقبال کیا گیا اور راجہ ثاقب مجید کے حق میں بھرپور نعرہ بازی بھی کی گئی۔راجہ ثاقب مجید نے اس موقع پر مختلف کارنرمیٹنگ سے خطاب کیا اور کہا کہ کھاوڑہ کی عوام نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا ہے انشاء اللہ الیکشن والے دن صرف رسمی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست کی سواداعظم جماعت ہے انشاء اللہ مسلم کانفرنس اور اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر بھر سے کلین سویپ کریگی۔ہمارا مقصد عوامی خدمت ہے جس کیلئے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button