تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:سپیکر پنجاب اسمبلی کے کزن رانا ممتازخاں کی قل خوانی میں سیاسی رہنماؤں سمیت عوام کی شرکت

rana iqbalبھائی پھیرو(نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی کے کزن ، سابق ضلع ناظم قصور کے بھائی ا سسٹنٹ کمشنر رانا ممتاز احمد خاں کی قل خوانی میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت عوامی ،سماجی ،سیاسی رہنماؤں سمیت عوام کی بھاری تعداد میں شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے کزن ، سابق ضلع ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں کے بھائی ا سسٹنٹ کمشنر رانا ممتاز احمد خاں نے بارہ بور بندوق سے اپنے دل پر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔رہیں۔مرحوم کی قل خوانی گزشتہ روز انکے آ بائی گاؤں لمبے جاگیر میں گلزار پیلیس میں ادا کی گئی جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ، ممبران قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں ، رانا محمد اسحاق خاں موجودہ اور سابق ممبران صوبائی اسمبلی ، عوامی ، سیاسی ، سماجی رہنماء ، ناظمین، کونسلرز سمیت عوام کی بھاری تعدادنے شرکت کی ۔مرحوم سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ،ممبران قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں ، رانا محمد اسحاق خاں کے کزن اور سابق ڈی آ ئی جی پولیس رانا محمد اسلم خاں ، پولیس افسر رانا ریاض احمد خاں ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی رانا سر فراز احمد خاں ، ناظم رانا فیاض احمد خاں کے بھائی تھے۔مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ۔انکے بھائی سابق ضلع ناظم قصور رانا امتیاز احمد خاں کی طرف سے تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ انکے ملازم محمد شریف نے رانا ممتاز کو بار بار ٹیلی فون کئے مگر کوئی جواب نہ ملا تو رانا امتیاز ملازم شریف کے ہمراہ ان کے گھر پہنچے تو رانا ممتاز کے کمرے کا دروازہ بند تھا ۔ دروازہ کھول کر جب وہ کمرے میں داخل ہوئے تو وہاں پر اسکی خون میں لت پت لاش پڑی تھی اور گولی اس کے دل کے قریب لگی ہوئی تھی ۔رانا امتیاز کے بقول انکے بھائی رانا ممتازنے نا معلوم وجوہات کی بناء پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔گذشتہ روز متوفی کی موت کے بارے ضلع بھر میں طرح طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آج آرمی پبلک اسکول کےشہداکاچہلم ،خیبرپختونخوا میں عام تعطیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker