پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کا امجد صابری مرحوم کےاہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعظم نواز شریف نے امجدصابری مرحوم کےاہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپےامدادکا اعلان کیا ہے۔ امجد صابری کی موت پر ایوان ویزراعظم بھی سوگوار ہوگیا وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستانی عوام امجدصابری سے محبت کرتے ہیں، امجدصابری دنیا میں پاکستان کےسفیرتھے۔وزیر اعظم نواز شریف نے امجد صابری مرحوم کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا ساتھ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت امجد صابری کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائےگی۔وزیراعظم نے کہا امجدصابری سچے عاشق رسول تھے، انہوں نے اپنے کلام سے برداشت،محبت اور رواداری کوفروغ دیا۔وزیراعظم ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی معاملات اوردیگرقومی امورکا بھی جائزہ لیا گیا۔معروف قوال امجد صابری کو آج پاپوش نگر قبرستان میں لاکھوں مداحوں کی آہوں سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا، قوال کا جسد خاکی رمضان چھیپا اور ان کے بھائی نے قبر میں اتارا تھا۔شہید قوال کی تدفین کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہر آنکھ اشکبار تھی، دورانِ تدفین امجد صابری کے صاحبزادے زاروقطار روتے رہے، مقتول کو ان کے والد پہلو میں اور ’’پیر حیرت شاہ وارثی‘‘ کے مزار کے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھمبر‘ سماہنی سے اغوا بچے کی لاش ملنے پر ورثا کا شدید احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker