تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں میں مقابلہ حسن قراٗت و نعت خوانی

چونیاں(نامہ نگار)شاہین سائنس اکیڈمی چونیاں میں مقابلہ حسن قراٗت و نعت خوانی۔تقریب کی صدارت سائنس ٹیچرمحمد رمضان نے کی۔ مقابلہ حسن قراٗت میں عبدالرحمن نے پہلی، عبدالقدوس نے دوسری، عثمان امین، محمد بلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ حسن نعت خوانی میں حسنین علی،فیضان علی نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، علی حمزہ ہاشمی ، زوہیب علی نے دوسری، عثمان ریاض نے تیسری ،اسداللہ رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے مہمان خصوصی حاجی عبدالستار شاہین تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں نجات کیلئے نبی پاک ﷺکے فرمودات پر عمل کرنا ہو گا۔ آج ہم قرآن وسنت کی تعلیمات کو چھوڑ کردنیا میں رسوا ہو رہے ہیں۔ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کیلئے اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے گزارنے کا عہد کرنا ہو گا۔دنیا کی زندگی عارضی اور دھوکہ ہے۔اصل زندگی تو آخرت کی ہے ۔ دنیا میں رہ کر ہم آخرت کی زندگی کی تیاری کر کے ہی اللہ کے ہاں سرخرو ہوسکتے ہیں۔بعد میں پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button