تازہ ترینفن فنکار

ایان علی نے تیسری مرتبہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی (نمائندہ شوبز) سپر ماڈل گرل ایان علی نے تیسری مرتبہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل گرل ایان علی نے ای سی ایل میں تیسر ی دفعہ نام شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے باوجود تیسری مرتبہ ای سی ایل میں نام شامل کیا گیا ہے۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری توہین عدالت کی درخواست بھی زیر سماعت ہے اور استدعا کی گئی کہ اس کی سماعت منگل کو کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ :اغواء کے بعد مسلسل ایک ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کلثوم کے ملزمان ایک ماہ گزر جانے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہوسکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker