پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی اہلیہ کا مریم نوازکوفون، وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(بیوروچیف)-چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی ، دونوں خواتین کے درمیان ہونیوالے اس رابطے میں آرمی چیف کی اہلیہ نے وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم آرمی چیف کی اہلیہ اور مریم نواز کے درمیان ہونیوالے رابطے کا وقت معلوم نہیں ہوسکا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو دوسری مرتبہ ٹیلی فون کیا، اس سے قبل آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن سے ایک روز قبل ٹیلیفون کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ لندن ہائی کمیشن میں ملٹری اتاشی نے آرمی چیف کی جانب سے گلدستہ بھی نواز شریف کو پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےافغان سفیرکی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker