پاکستانتازہ ترین

ایک ہی روزعید، وفاقی وزیرمذہبی امور متحرک، علما سے رابطے

پشاور(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں روزے کی طرح عید الفطر بھی ایک ہی دن کرانے کیلیے کوششیں شروع کردیں ہیں جس کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سرگرم ہوگئے ہیں جنھوں نے شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور کے بجائے پشاورمیں منعقد کرانے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔سردار یوسف نے ماہ رمضان سے قبل بھی ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ کرانے کی غرض سے مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت دیگرعلماسے رابطے اور ملاقاتیں کی تھیں جبکہ مرکزی، زونل اورمقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے مابین موثررابطوں کے نتیجے میں ملک بھرمیں ایک ہی روز7 جون کو روزہ رکھا گیا جبکہ اب وفاقی وزیرایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئے اور انہوں نے ملک بھرمیںایک ہی دن عید کرانے کیلیے علما سے رابطے شروع کردیے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر نے شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور کے بجائے پشاورمیں منعقد کرانے کے حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker