پاکستانتازہ ترین

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجاب، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ حکام کے مطابق کراچی میں آج رات ہلکی بارش، جبکہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی مزید بارشیں متوقع ہیں۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد، مکران، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، میر پورخاص، حیدر آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات ہلکی بارش، جبکہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔ کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت انتیس اور زیادہ سے زیادہ اڑتیس ڈگری رہنے کا امکان ہے، جبکہ نمی کا تناسب چوہتر فیصد تک پہنچے گا۔حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سبی میں تریسٹھ ملی میٹر، ڈفیصل آباد انچاس، جوہر آباد تیس، خانپور اٹھائیس، اوکاڑہ پچیس، مری میں بیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  حسینہ کی پاکستان سےنفرت،پاکستان کاجھنڈا الٹا لہرادیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker