تازہ ترینعلاقائی

لاہور:گرمی کا توڑ ختم ، اب عوام پرنہرمیں نہانے کی پابندی عائد

Lahore-Canal_11لاہور(نامہ نگار)صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے نہر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی سی او لاہور کی نسیم صادق کے ترجمان کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی ہے جس کا مقصد لوگوں کو زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افراد نہر میں ڈوب کر اپنی قیمتی جانیں گنواں چکے ہیں جس کے بعد ضلی انتظامیہ کی جانب سے مجبوراً یہ اقدام اٹھانا پڑا۔ یاد رہے کہ پاکستان ان دنوں شدید گرمی کی لپٹ میں ہے، گرمی اور طویل لوڈشیڈنگ سے بے حال لوگ کچھ سکون کے لیے ساحلی علاقوں اور نہروں کا رخ کرتے ہیں جب کہ لاہور میں موسم گرما میں روزانہ ہزاروں افراد حبس اور لو سے چھٹکارا پانے کے لیے نہروں میں چھلانگیں لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مولانا محمدحنیف شہید ۔۔۔۔آہ ہم سے بچھڑگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker