تازہ ترینعلاقائی

قصور:بستی لارڈ خاں میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر دوسری بار جل گیا

قصور ( بیورورپورٹ)بستی لارڈ خاں میں 100کے وی کا ٹرانسفارمر دوسری بار جل گیا، پہلی بارواپڈا اہلکاروں کو 15ہزار روپے دوسری بار رشوت نہ دینے پر چار پانچ دن بعد لگانے کا وعدہ، لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کی طرف سے 200کے وی کا ٹرانسفامر لگانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بستی لارڈ خاں کا پانچ دن میں دوسری بار 100کے وی کا ٹرانسفارمر جل گیا پہلی بار جلنے پر واپڈا اہلکاروں کو 15ہزار روپے دئیے گئے جس پر اسی دن رات کو ٹرانسفارمر لگا دیا گیا، جبکہ دوسری بار جلنے پر دوبارہ رشوت طلب کی گئی، اہل علاقہ کے انکار پر واپڈا اہلکاروں نے کہا کہ چار یا پانچ دن تک ٹرانسفارمر لگا دیا جائے گا، اہل علاقہ نصیر احمد خاں، حاجی عزیز دین سابقہ جزل کونسلر، حاجی ایاض، چوہدری نور احمد خاں سابقہ نائب ناظم، ماسٹر حمید خاں کے مطابق ہمارے علاقہ میں لوڈ زیادہ ہے جس کی وجہ سے ایک سال میں دس بار ٹرانسفارمر جل جاتا ہے، اور اکثر ولٹیج بھی کم رہتے ہیں، ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بستی لارڈ خاں میں 200کے وی ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے تاکہ آئے روز کی پریشانی سے نجات مل سکے

یہ بھی پڑھیں  سیٹ اپ اورمائنڈسیٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker