
قصور(حافظ جاوید الرحمان سے) پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام، چوہدری ہاشم علی خاں،سجاد جٹ اور صابر علی کی طرف سے پریس کلب میں شمولیت کا اعلان،سردار ہارون اقبال کو انٹر نیشنل میڈیا فورم پنجاب کا سنیئر نائب صدر بننے پر مبارکباد، صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں چوہدری ہاشم علی خاں، سجاد احمد جٹ اور صابر علی نے صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پریس کلب میں شمولیت کا اعلان کیا ، اور کہا کہ ہم صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کی قیادت میں پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کروانے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے، افطار پارٹی میں شریک صحافیوں نے سردار ہارون اقبال سندھو کو انٹر نیشنل میڈیا فورم پنجاب کا سنیئر نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کی، تقریب میں چیئرمین اصغر علی شہزاد، جزل سیکرٹری منیر احمد بھٹی، محمد جمیل سندھو، ارشد علی جوئیہ، عبدالقیوم، قیصر عباس، رانا توقیر احمد، سردار ہارون اقبال سندھو، ارشد علی شامی، رانا عرفان، عمر شاہین، حاجی غلام قادر، سجاد احمد جٹ، احمد جمال ایڈووکیٹ میڈیا ایڈوائزر پریس کلب، شبیر انصاری، چوہدری ہاشم علی خاں ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی نے کہا کہ ہم پریس کلب مصطفی آباد میں شمولیت کا اعلان کرنے والے نو منتخب ممبران کو خوش آمدید کہتے ہیں،میری زندگی کا مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہے، میں مصطفی آباد کی صحافی برادری کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، صحافیوں کے علاج معالجہ معیاری ہسپتالوں اور ان کے بچوں کو تعلیم اچھے تعلیمی اداروں میں خصوصی رعائیت کی جائے گی، ہم نے صحافی کالونی کیلئے بھی اپنی کوشیش تیز کر دی ہیں، میں اپنے ممبران و عہدیداران پریس کلب کے ساتھ مل کر ان کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہوں گا انشا اللہ۔