تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور سرائے مغل کے تینوں تھانوں کے لینڈ لائن ٹیلی فون خراب

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور سرائے مغل کے تینوں تھانوں کے لینڈ لائن ٹیلی فون خراب عوام کو تھانہ سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ۔عوامی حلقوں کا ٹیلی فون صحیح کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھائی پھیرو سٹی ،صدر اور تھانہ سرائے مغل کے لینڈ لائن ٹیلی فون کافی عرصہ سے بند پڑے ہیں جسکی وجہ سے عوام کو پولیس سے رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کیونکہ تھانہ والوں کے موبائل نمبر عوام کے پاس نہیں ہوتے جبکہ تھانہ کے پی ٹی سی ایل نمبر اکثر لوگوں کے پاس آسانی سے مل جاتے ہیں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے راہنماء ملک محمد عثمان نے کہا ہے کہ ایک طرف پنجاب حکومت پولیس کے بارے شکایات کے لئے ہیلپ لائن نمبر کی وسیع پیمانے پر تشہیر کر رہی ہے جب کہ ضلع قصور کے ڈی پی او بھی عوامی شکایات سننے کے لئے روزانہ کھلی کچہری لگاتے ہیں مگر نیچے تھانے والے عوام کی شکایات سے جان چھڑانے کے لئے تھانوں کے لینڈ لائن ٹیلی فون بند رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ عوام کے ساتھ ڈکیتیاں یا حادثات رونماء ہوں تو لوگ تھانوں کے نمبر بند ہونے کی وجہ سے پولیس سے رابطہ نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تینوں تھانوں کے لینڈ لائن نمبرچالو کر کے انکی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ عوام پولیس سے آسانی کے ساتھ رابطہ کرسکے

یہ بھی پڑھیں  منور حسن نے اپنے جہاد اور قتال خطاب کی وضاحت پیش کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker