پاکستانتازہ ترین

عید کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی (نمائندہ خصوصی)عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے، جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن کریں گے، ماہرین موسمیات کے مطابق عید الفطر بدھ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق اجلاس لاہور ہائی کورٹ کے قریب ہوگا، لاہور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پندرہ سال بعد ہو رہا ہے، جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے تمام ممبران شرکت کریں گے جبکہ ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس بھی مختلف شہروں میں اسی وقت منعقد ہوگا، جو چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کرکے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کریں گی، بعد ازاں مرکزی کمیٹی بدھ کو عید ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی۔محمکہ موسمیات کے مطابق آج شام مطلع صاف ہوگا ، سندھ اور بلوچستان میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گورنمنٹ ہائی سکول چونیاں کے سینئر سائنس ٹیچر محمد انور شاہین ریٹائر ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker