پاکستانتازہ ترین

مون سون بارشوں کا سلسلہ عید کے تینوں دن جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

لاہور(پاک نیوز)ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں عید کے پہلے روز بارش ہوئی۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ عید کے باقی دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل اورپرسوں پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران  گرج چمک کےساتھ مزید بارش سے پہاڑی علاقوں میں سیلاب آنے کابھی خطرہ ہے۔آج دن کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلوداور مرطوب رہے گا۔ آج رات اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سکھر، سبی، نصیرآباد اور ژوب ڈویژن میں  بھی بارش متوقع ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!