
اسلام آباد(بیوروچیف)تحریک انصاف کا پانامہ معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عید کے تیسرے روز سے جلسوں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف جلسوں کاسلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی عید کے تیسرے روزسیالکوٹ میں میدان سجائے گی ، جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب بھی ہوگاتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے اور ان الزامات کی انکوائری چیف جسٹس آف پاکستان سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں انھوں نے عوامی احتجاج کا اعلان کیا تھا۔