تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پنجاب کی معروف سیر گاہ ہیڈ بلوکی پر بدترین ٹریفک جام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)گزشتہ روزپنجاب کی معروف سیر گاہ ہیڈ بلوکی پر بدترین ٹریفک جام ۔ گھپ اندھیرے میں کئی گھنٹے تک سیر کے لئے آئی خواتین ، بچے ،اور جوان ہزاروں کی تعداد میں ٹریفک میں پھنسے چیختے چلاتے رہے ۔انتظامیہ اور واپڈا کی بے حسی اور بد انتظامی کے خلاف خواتین کا ماتم ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی معروف سیر گاہ ہیڈ بلوکی پرٹرو کے روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ سیر سپاٹے کے لئے آئے مگر وہاں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ ٹریفک جام ہو گئی کئی گھنٹے تک ٹریفک جام ہونے سے کاروں ، ٹرکوں ، ویگنوں ، بسوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ۔لوگوں نے فون کر کر کے ہیڈ بلوکی انتظامیہ کو مدد کے لئے پکارا مگر بے حس محکمہ انہار نے عوام کی پکاروں پر کوئی توجہ نہ دی ۔پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوبا رہا ۔با ر بار ٹیلی فون کرنے پر بھی جب محکمہ انہار، پولیس اور واپڈا کے ملازمین مدد کے لئے نہ آئے تو سینکڑوں مردوں اور خواتین نے سرائے مغل روڈ پر جمع ہو کر سرکاری محکموں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ، سینہ کوبی کی،اور حکومت کی بے حسی کے خلاف ماتم کیا ۔کچھ نوجوان ہیڈ بلوکی کی حساس پلوں کے اُوپر لگی محکمہ انہار کی حساس مشینری تک پہنچ گئے اور ان سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی تو محکمہ انہار کے افسران بھاری نفری لیکر آگئے اور ٹریفک کو کنٹرول کرنا چاہا مگرمجمعے کے آگے چند سو ملازمین بے بس ہو گئے ۔رات گئے دیر تک لوگ ذلیل و خوار ہوتے رہے اور ضلعی انتظامیہ کی بد انتظامی کے خلاف سراپا احتجاج بنے سڑکوں پر ذلیل و خوار ہوتے رہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے اس بد انتطامی کا سخت نوٹس لے کر عوام کو آئندہ تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button