پاکستانتازہ ترین

سانس لینے میں دشواری،عبد الستار ایدھی آئی سی یو منتقل

کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اور ٹرانسپلاٹیشن میں علاج کے غرض سے داخل عبدلاستار ایدھی سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے،ڈاکٹرز نے اہل خانہ کواسپتال بلا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی کارکن عبد لاستار ایدھی جو گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور گردوں کے ادارے ایس آئی یو ٹی میں معروف سرجن ادیب رضوی کی سربراہی میں قائم ماہر معالجین کی ٹیم نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق عبد لاستار ایدھی سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں جس کے بعد اُن کے معالجین نے ایدھی صاحب کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں سانس کی بحالی کے لیے آکسیجن مہیا کی جا رہی ہے۔ایس آئی یو ٹی کے ماہرڈاکٹرز کے مطابق ایدھی صاحب خطرے باہر ہیں تا ہم وہ سانس لینے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے اس لیے انہیں آکسیجن ماسک لگا دیا گیا ہے جو آکسیجن سلنڈر سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button