پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف کاعبدالستارایدھی کےلیےنشان امتیاز کااعلان

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم نوازشریف نے پیکر انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا،جبکہ صوبائی حکومتوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.تفصیلات کے مطابق پیکرانسانیت مسیحا پاکستان عبدالستارایدھی کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو نشان امیتاز دینے کا اعلان کردیا.وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ خود ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں لیکن صحت اجازت نہیں دیتی،وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ شہبازشریف ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں گے.اُن کامزید کا کہناتھا کہ عبدالستارایدھی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے.آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی مسیحا پاکستان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا،وہ نسانیت کا درد رکھنے والی معروف شخصیت تھے.ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا عبدالستار ایدھی کی وفات پر پوری دنیا سوگوار ہے پوری دنیا عظیم انسان سے محروم ہوگئی .سندھ حکومت نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے بھی عبدالستار کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں  ڈیر ہ اسماعیل خان سے راولپنڈی جانے والی کار رکھی موڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گئی،ایک بچی جاںبحق جبکہ تین افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker