پاکستانتازہ ترین

عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ ظہر کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائیگی

کراچی(نمائندہ خصوصی)فخرِ پاکستان عبد الستار ایدھی مرحوم کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں بعد نماز ظہرادا کی جائے گی اور ان کی تدفین ایدھی ویلج سپر ہائی وے پر ہوگی.تفصیلات کے مطابق عبد الستار ایدھی مرحوم کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں بعد نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین ایدھی ویلج سپر ہائی وے پر ہوگی،عبدالستار ایدھی کو غسل ان کے صاحبرادے فیصل ایدھی نےدیا،عبدالستار ایدھی کی آنکھیں ان کی وصیت کے مطابق عطیہ کردی گئیں.اسٹیڈیم کےدوگیٹس وی وی آئی پیزاوردوگیٹ نمبر دو اور چار عوام کےلیے ہوں گے،جبکہ وی وی آئی پیزاورعام عوام کےلیےالگ الگ گیٹس کواستعمال کیاجائےگا،12بجے نیشنل اسٹیڈیم کے تمام گیٹس بندکردیے جائیں گے.اس موقع پر چار سو سے زائد رینجرزاہلکار اسٹڈیم کے اندر اور باہر جبکہ پولیس اہلکاربھی اسٹیڈیم کے اندرتعینات ہیں،تاہم نیشنل اسٹیڈیم میں شہریوں کے داخلے سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈسرچنگ اورسوئپنگ کرےگا.ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عبدالستار ایدھی کو گارڈ آف آنر اور سلامی دی جائے گی.ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے نیشنل اسٹیڈیم کادورہ کیا،اور عبدالستار ایدھی کے جنازے کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.پیکر انسانیت عبدالستار ایدھی کی میت کو 12 بجے میٹھادار سے پاک بحریہ کے سیکورٹی حصار میں نیشنل اسٹڈیم میں پہنچایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  انسانیت بھی کوئی چیز ہے!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker