پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی واپسی ، پی آئی اے کو تیس کروڑ سے زائد کا نقصان

کراچی(ڈیسک نیوز)وزیراعظم کی واپسی سے پی آئی اے کو تیس کروڑ سے زائد کا جھٹکا لگے گا۔ وزیراعظم کی شاہانہ سواری خزانے پر بھاری پڑے گی، پی آئی اے کے وی آئی پی طیارے میں صوفے اور بیڈ سجا دیے گئے ہیں، نان اسٹاپ چلنے والے بوئنگ ٹرپل سیون میں چار سو اکاون مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے مگرخصوصی مہمانوں کو لانے کے لئے طیارہ خالی ہی لندن اڑان بھرے گا۔وزیراعظم کے لئے خصوصی انتطامات کرنے پر قومی ادارے کو تیس کروڑ سے زائد کا جھٹکا لگے گا، خصوصی طیارے کو فلائٹ آپریشن سے ہٹانے پر بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوں گی، طیارہ لندن کی یک طرفہ پرواز پر پچاس ٹن سے زائد ایندھن پھونکے گا۔ وی آئی پی مہمانوں کے لئے کھانا بھی خاص ہوگا، طیارے میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کر دیا گیا ہے۔ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی معمول کی پروازوں میں مقررہ نشستیں دستیاب نہیں تھیں، اس لیے علیحدہ سے طیارہ مختص کیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:نامعلوم ملزمان شادی کی تقریب میں کار سے طلائی زیورات چوری کرکےلےگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker