تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ٹرو اور مرو پرسینکڑوں موٹرسائیکل سوارگرفتار ۔پولیس نے بھاری رشوت لیکر درجنوں کو چھوڑ دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ٹرو اور مرو پر سینکڑوں موٹر سائیکل سوار گرفتار ۔پولیس نے بھاری رشوت لیکر درجنوں کو چھوڑ دیا ۔بااثر افراد کے چہیتے مگر مچھ بھی آزاد ۔چھوٹی مچھلیوں کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ٹرو اور مرو پر بھائی پھیرو تھانہ صدر پولیس نے ٹرو اور مرو پر ہیڈ بلوکی اور چھانگا مانگا کو سیر کے لئے جانے والے موٹر سائیکل سوار درجنوں افراد کو ون ویلینگ ،نمبرپلیٹ اور کاغذات نہ ہونے اور تیز رفتار ی جیسے مختلف الزامات لگا کر گرفتار کر لیااور انہیں تھانے لا کرحوالات میں بند کر دیا کئی نوجوانوں سے بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا ۔جبکہ با اثر افراد کے ٹیلی فون آ نے پر انکے چیہتوں کو بھی آزاد کر دیا گیا ۔باقی بچنے والے غریب اور رشوت نہ دے سکنے والے تیرہ افراد جن میں غفور اور مجاہد وغیرہ شامل ہیں انکے خلاف مقدمات درج کر کے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی اور خوشیاں منانے والے نوجوانوں کو حوالات میں بند کر دیا ۔پولیس سے رابطہ کرنے پر پولیس ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل والوں کے خلاف یہ مہم اعلیٰ افسران کے کہنے پر چلائی گئی مگر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس مہم کو عیدی کمانے کا ذریعہ بنا لیا اور دو دنوں میں خوشیاں منانے والے نوجوانوں سے ہزاروں روپے رشوت بٹور لی اور اعلیٰ افسران کی آ نکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے بیچارے غریب لوگوں کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی ڈال دی عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  کبڈی ورلڈ کپ کے لیےپاکستان کی 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker