تازہ ترینکھیل

یورو کپ کا فائنل آج فرانس اور پرتگال کے درمیان ہو گا

یورو کپ(نمائندہ سپورٹس)یوروکپ دو ہزار سولہ کا فائنل آج فرانس اور پرتگال کے درمیان ہوگا۔ فرانس کی ٹیم تیسری اور پرتگال کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔اعداد و شمار میں بھی فرانس کو پرتگال پر واضح برتری حاصل ہے۔گزشتہ دس میچز میں فرانس نے کامیابی سمیٹی تاہم پرتگال کی ٹیم اس وقت شاندار فارم میں ہے۔ لیگ میچز میں ناقابل شکست رہنے کے بعد پرتگال نے ناک آوٹ مرحلے میں کروشیا، پولینڈ اور ویلز کو شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ہوم ٹیم فرانس بھی ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہاری، لیگ میچز میں دو کامیابیوں اور ایک ڈرا کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے آئرلینڈ، آئس لینڈ اور جرمنی کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں  دل کے عارضے کی ادویات سے کورونا کے علاج پر کام شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker