تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:محلہ قصاباں والا ٹرانسفارمر2 دن سے خراب، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

چونیاں(نامہ نگار)محلہ قصاباں والا ٹرانسفارمر2 دن سے خراب، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، چوک کھاریانوالہ، محلہ چٹی مسجد، فاروق اعظم سٹریٹ و دیگر علاقوں میں شدید حبس میں معصوم بچوں کا براحال، شہر بھر میں آئے روزٹرانسفارمر خراب ہونا معمول ، وزیر پانی و بجلی چونیاں شہر کے تمام خستہ حال ٹرانسفارمر وں کو تبدیل کر کے زیادہ صلاحیت کے ٹرانسفارمر لگوا کر چونیاں شہر کے لوگوں کو روز روز کے عذاب سے نجات دلائیں۔کیونکہ شہر کی آبادی میں کافی اضافہ ہو چکا ہے اور اضافی آبادی کی بدولت ان کی بجلی کی ضرورت بھی بڑھ چکی ہے ۔ کم Capacity والے خستہ حال ٹرانسفارمرزیادہ لوڈ برداشت نہیں کرتے ۔ ہر دن کسی نہ کسی علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے اور علاقہ مکینوں کو لیسکو اہلکاروں کے نخرے برداشت کرنا پڑتے ہیں اور نذرانہ دیئے بغیر کام نہیں ہوتا۔کئی کئی روز تک علاقہ مکین شدید گرمی میں عذاب جھیلتے ہیں۔ محمد افضل ، علی شان،انس اسلم ،ابو زر،غلام رسول ، کامران جاوید،تصدق حسین ،دانی ایل، یوئیل آفاق ،محمد شہروز،احمد مزمل ، اسامہ قربان و دیگرنے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر پانی و بجلی، لیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ محلہ قصاباں والا کا ٹرانسفارمر فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور شہر کے تمام خستہ حال ٹرانسفارمروں کو زیادہ Capacity والے ٹرانسفارمروں سے تبدیل کر کے مستقل حل نکالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  پھر آگئے ہیں گردشِ دَوراں کو ٹال کے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker