تازہ ترینکھیل

پاکستان اور سیسکس کے مابین 3 روزہ میچ بے نتیجہ ختم

ہوو (نمائندہ سپورٹس) وارم اپ میچ کا تیسرا دن بارش کی نذر ہو گیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 363 اور دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اکہتر رنز بنائے۔ یاسر شاہ اور محمد عامر کی غیرموجودگی میں قومی باؤلرز متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے۔سیسکس نے پہلی اننگز دو سو اکیانوے رنز پانچ کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ اوپنر محمد حفیظ دونوں پریکٹس میچز میں آوٹ آف فارم نظر آئے اور چار اننگز میں سترہ کی اوسط سے ستر رنز ہی بنا سکے۔پروفیسر ایشیاء سے باہر مجموعی طور پر چودہ ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور چھبیس اننگز میں بیس کی اوسط سے محض پانچ سو اکتالیس رنز بنا سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:نصرت خیل میں گھرپردستی بم سے حملہ اورفائرنگ ،دو خواتین زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker