تازہ ترینکھیل

گرانٹ فلاور کوایک سال کی توسیع مل گئی

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فٹنس ٹرینر گرانٹ لیوڈن کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سفارش پر پی سی بی نے گرانٹ فلاور اور گرانٹ لیوڈن کے معاہدے کو ایک سال کی توسیع کردی۔ پی سی بی نے جولائی 2014 میں گرانٹ فلاور اور لیوڈن سے دوسالہ معاہدے پر دستخط کیا تھا جس کے اختتام پر تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی تاہم اب ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکی آرتھر کی کی تجاویز پر نئے کوچنگ اسٹاف کی شامل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن انھوں نے بیٹنگ کوچ اور فٹنس ٹرینر کے معاہدے کو وسعت دینے کی منظوری دی جبکہ آسٹریلیا سے نئے فیلڈنگ کوچ اسٹیو ریکسن کی خدمات حاصل کیں جس کے بعد کوچنگ اسٹاف کا معاہدہ ایک سال بعد ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker