پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا تیسری شادی کرنے کا فیصلہ،ذرائع

اسلام آباد (ڈیسک نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کا عندیہ ملنے کے بعد ان کے دل کی نئی ملکہ سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں اور مانیکافیملی سے متعلق افواہیں سچ ثابت ہوئیں ، نئی دلہن مانیکا فیملی بہو بشریٰ کی چھوٹی بہن ہے۔  ذرائع کے مطابق عمران خان کی تیسری دلہن کا تعلق پاکپتن کی مانیکافیملی سے ہے اوربشریٰ کی چھوٹی بہن ہیں ۔ ابتدائی طورپر بچوں کاردعمل سامنے نہیں آسکا لیکن وہ مطمئن محسوس ہوتے ہیں ، عمران خان اور بچے اکٹھے پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بھی دیکھیں گے اور اس کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست زلفی بخاری نے ٹکٹ بھی بک کرادیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہنیں اس رشتے سے بھی زیادہ خوش نہیں ہیں کیونکہ وہ اپنی مرضی سے لڑکی کا انتخاب چاہتی تھیں لیکن اب کی بار بھی عمران خان نے خود ہی انتخاب کرلیا۔
بتایاگیاہے کہ عمران خان اور ان کے ترجمان نعیم الحق بھی لند ن میں موجود ہیں اور امید ہے کہ بچوں سے مشاورت کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے باضابطہ اعلان کردیاجائے گا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ریحام خان سے علیحدگی کے بعد مانیکا خاندان اور بشریٰ کے مشوروں کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں لیکن اب وہ سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کی 11مختلف وارداتوں میں 5 خواتین سمیت 17افراد شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker