پاکستانتازہ ترین

دبئی کے وزیرشیخ نہان بن مبارک کی لاہور آمد، وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سیاسی و سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت و سماجی ترقی شیخ نہان بن مبارک النہیان نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔لندن سے وطن واپس کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے باقاعدہ طور پر سیاسی و سماجی معروفیات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ منگل کی صبح متحدہ عرب امارات کے وزیر ثفافت شیخ نہان بن مبارک النہیان لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا ۔لاہور ایئر پورٹ سے مہمان وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچے جہاں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر ثفافت شیخ نہان بن مبارک نے وزیر اعظم کو دل کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی پر مبارک باددی جبکہ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker