تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:حکومت مسلسل کسان دشمن پالیسی پر گامزن ہے،ڈاکٹر امجد وحید

دیپالپور(قاسم علی سے)حکومت مسلسل کسان دشمن پالیسی پر گامزن ہے،کسان کو ریلیف لفظی جادوگری سے نہیں مخلصانہ اقدامات سے ملے گا،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نامور سکالر اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے وزارتِ پانی و بجلی کی جانب سے کسانوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کے نوٹیفکیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن کسانوں کیساتھ ایک بھونڈے مذاق سے کم نہیں ہے جس کے مطابق پیک آورز میں پرانا ریٹ10:35برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آف پیک آورز میں 3:50 روپے کمی تو کی گئی ہے مگراس کیساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس رعائت کا فائدہ واپڈا نادہندگان کو نہیں ہوگا جس کا صاف مطلب یہی ہے کہ نئے ریٹس کا فائدہ کسی کو بھی نہیں ہوگا کیوں کہ صرف پنجاب کے ستر سے اسی فیصد کسان واپڈا کی جانب سے ظالمانہ اوورریڈنگ اور اووربلنگ کے باعث نادہندگان کی لسٹ میں شامل ہوچکے ہیں ڈاکٹر امجد وحید نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن سے تو بہتر تھا کہ حکومت کسانوں پر ڈالے گئے ناجائز بل ختم کرتے ہوئے آئندہ موبائل کیمرہ ریڈنگ کی ہدایات جاری کردیتی۔ان کا کہناتھاکہ اگر حکومت واقعی کسان اور زراعت کی بقا چاہتی ہے تواس کیلئے اسے لفظی جادوگری کی بجائے مخلصانہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  امیتابھ کی ’’پنک‘‘کو صرف 4 کٹ کے بعد سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker