تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: محکمہ لائیو سٹاک کا چھاپہ،دو من بدبودار پائے برآمد

دیپالپور(نامہ نگار) محکمہ لائیو سٹاک کا چھاپہ،دو من بدبودار پائے برآمد ،شہری کی شکائت پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کا حکم دیا،عوام کا خراجِ تحسین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ لائیو سٹاک نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی کی ہدائت پر المشہور کالے خاں ناشتے والا کے کچن پر چھاپہ مارتے ہوئے 80کلوگرام بدبودار اور مضرصحت پائے برآمد کرلئے ویٹنری آفیسر ڈاکٹر سجاد حیدر نے اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالے خاں کی دوکان سے کوئی شہری ناشتہ لے کر گھر گیا مگر پائے بدبودار ہونے کی وجہ سے اس نے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز خاں کھچی اور محکمہ لائیو سٹاک کو شکائت کردی جس پر محکمہ لائیوسٹاک کے افسران ڈاکٹر مبشراحمد طاہر،ڈاکٹر سجاد حید اورویٹنری اسسٹنٹ مختار احمدنے ہمراہ پولیس کالے خاں کے کچن واقع بستی نور محمد میں چھاپہ مارا جہاں سے بھینس اور گائے کے انتہائی بدبودار اور مضرصحت 80کلو گرام پائے برآمد ہوئے جس پر وہاں موقع پر موجود ملزم اعجاز احمد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان جاوید اشرف اور ندیم موقع سے فرار ہوگئے ملزمان کے خلاف سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجے دت کو جیل جانے سے روکنے کی کوششیں شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker