تازہ ترینکھیل

ٹاس جیت کر پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ

لارڈز(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان پہلےٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کا بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔عامرخان چھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں واپس آئے ہیں۔لارڈز ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہتفصیلات کے مطابق لارڈز میں شروع ہونے والے پاکستان اور برطانیہ کا پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہے،پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لے سازگار نظر آرہی ہے اس لیے امید ہے ایک اچھا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ ٹیم خوشگوار ماحول میں برطانیہ پہنچی ہے،ہم پر کوئی دباؤ نہیں اور کھلاڑویں نے سائیڈ میچوں میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے ہماری اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،اظہر علی ، اسد شفیق اور شان معسود نے سائیڈ میچوں میں کافی رنز کیے ہیں جس سے بیٹنگ سائید مضبوط ہوتی نظر آرہی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔مصباح الحق نے محمد عامر کو وننگ پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر فارم ہیں وہ مضبوط اعصاب والے کھلاڑی ہیں جو بناء کسی خوف اور دباؤ کے بولنگ کریں گے اور اپنی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کردیں گے اور اس کے لیے محمد عامر کو پوری ٹیم کی سپورٹ حاصل ہے جب کہ یاسر شاہ نے بھی سائیڈ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس طرح ہامرا بولنگ کمبینیشن شاندار ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پر تشدد کاروائیوں سے اہل وفا کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ہے،ناظم اعلیٰ زبیر صفدر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker