تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:شہرکا مرکزی جوہڑ کروڑوں روپےمالیت کی مٹی کھا کے پھر جوہڑ کا جوہڑبن گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ شہر کا مرکزی جوہڑ کروڑوں روپے مالیت کی مٹی کھا کے پھر جوہڑ کا جوہڑبن گیا ۔پورے شہر کے گلی محلے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں مگر بے حس بلدیہ ملازمین لمبی تان کر سوئے ہیں ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام سے منسوب اقبال پارک کی تعمیر کا ٹھیکہ بار بار تین با اثرٹھیکیداروں کو دیا گیا مگر تمام ٹھیکیدار حکومت پنجاب کے لاکھوں روپے تو ڈکار گئے مگر پورے شہر کا گندہ پانی اندر جانے سے نہ روک سکے۔کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اقبال پارک کے چاروں اطراف گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر ،گندا اور بدبو دارپانی جو علاقہ کے سیاستدانوں کو منہ چڑا رہا ہے ۔مرکزی انجمن تاجران اوراہل علاقہ کی طرف سے بے حس بلدیہ کے خلاف شدید احتجاج۔ڈی سی او سے شہر کو گندے پانی سے نجات دلانے کا مطالبہ ۔ ۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے شہر کے وسط میں واقعہ قدیمی جوہڑ کوختم کرکے اس کی جگہ لیڈی پارک کے قیام کیلئے لاکھوں روپے کی گرانٹ منظور کروائی جس کا ٹھیکہ ایک بااثر اور حکمرانوں کے منظور نظر ٹھیکیدار کو دے دیاجس نے ابھی آدھے جوہڑ میں مٹی ڈالی تھی کہ وہ کام ادھورا چھوڑ کر فرار ہوگیا اسی اثناء میں وہ مٹی کیا بہی حکومت پنجاب کا لاکھوں روپیہ پھر جوہڑ میں بہہ گیا بعد ازاں اسکا دوبارہ ٹھیکہ محکمہ بلڈنگ کے چہیتے ٹھیکیدارکو لاکھوں روپے کا ٹھیکہ دیا وہ بھی دیدہ دلیری سے لاکھوں روپے ہڑپ کرکے کام ادھورا چھوڑ کر چلتا بنا۔ اب چند روز قبل بھی تیسری بار بااثر ٹھیکیدار نے آدھے سے کم پارک میں پرانی اینٹیں لگا کر ٖفٹ پاتھ بنایا اور بعد ازاں ٹف ٹائیلوں کی بجائے پرانی اینٹوں کی روڑی ڈال کر اس پر ناقص مٹیریل سے بنا پی سی سی ڈال کر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی لاکھوں روپے کی گرانٹ کو بے خوف و خطر کھا کر چلتا بناتاہم اس نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خوش کرنے کیلئے آہنی گیٹ تو لگا دیا مگر شہر بھر کا گندہ پانی پارک میں جانے سے نہ روک سکااب موجودہ صورت حال یہ ہے کہ کروڑوں کی خطیر لاگت سے بنائے جانے والے اقبال پارک کے چاروں طرف اور پورے شہر کی آبادیاں گندے پانی میں ڈوبی ہیں اور بلدیہ والے لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں۔بدبودار گندہ پانی اور گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے اٹھنے والی بدبو نے شہریوں کا ناک میں دم کردیا ہے انجمن تاجراں کے سرپرست شیخ محمد منشا ،اہل علاقہ اور سماجی رہنماؤں ملک محمد عثمان،ڈاکٹرداؤد نے بدبو سے پیدا ہونے والی تعفن کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور گندے پانی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ان رہنماؤں نے بے حس بلدیہ عملہ کے خلاف احتجاج کرتے ڈی سی او قصور سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کو گندے پانی سے نجات دلائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!