بین الاقوامیتازہ ترین

فرانس : ٹرک نے ہجوم کو کچل دیا ، 84 ہلاک ، متعدد زخمی

نیس (ڈیسک نیوز) فرانس کے شہر نیس میں قومی دن کے موقع پر خون کی ہولی کھیلی گئی ، ڈرائیور نے تیزرفتار ٹرک آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے والے شہریوں پر چڑھا دی ، واقعے میں 84 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں  سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈرائیور بھی مارا گیا ، فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور 31 سالہ تیونسی نژاد فرانسیسی شہری تھا ۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے شہریوں پر فائرنگ بھی کی جبکہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وہ خود مارا گیا ۔ ٹرک میں سے بندوقیں اور گرنیڈ بھی بر آمد ہوئے ۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور 31 سالہ تیونسی نژاد فرانسیسی شہری تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 18 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے  

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button