تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور گردو نواح کی سینکڑوں مساجد میں کشمیری شہدا کے درجات کی بلندی کی دعائیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردو نواح کی سینکڑوں مساجد میں کشمیری شہدا کے درجات کی بلندی کی دعائیں ۔ہندوستان کے ظلم وستم پر مذمتی قرارداتیں۔حکومت مسئلہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی فورموں پر اُٹھائے اور انڈیا سے تجارت بند کرے ۔مذہبی و سیاسی راہنماؤں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل ضلع قصور کی کال پر بھائی پھیرو اورگردو نواح کی سینکڑوں مساجد میں جمعہ المبارک کے خطبات میں علمائے اکرام نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستاتی فوج کے مظالم اور مسلہ کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالی مساجد میں کشمیری شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔علاقے بھر میں بڑی بڑی مساجد کے معروف علماء جمعیت اہلحدیث کے مولانا معاذ خالد ،مولانا محمد حنیف شیر نگری ،جمعیت علمائے پاکستان کے مولانا غلام حسین نورانی ،شیخ مشتاق نورانی ،حیدر نورانی ،سید ذاکر حسین شاہ،جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبد العزیز فاروقی ،قاری عبد المجید ،جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر عثمان غنی ،حافظ نذیر احمد ،سردار نور احمد ڈوگر،تحریک انصاف کے رانا نعیم انور،معروف سیاسی و سماجی راہنماء الحاج محمد ممتاز خالد بھٹی اور دیگر مذہبی و سیاسی راہنماؤں نے کشمیر میں ہندوستان کی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد اور فائرنگ کر کے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراد داتو ں کے مطابق حق کروانے کے لئے بین الاقوامی فورموں پر یہ مسلہ اُٹھائے ۔ان راہنماؤں نے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں رائیگاہ نہیں جائیں گی ان شا اللہ شہدا کے خون کے بدلے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔ریجنل یونین آف جرنلسٹ ضلع قصور کے چیرمین حاجی محمد رمضان اور صدر تنویر اسلم خاں نے صحافیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیاکہ وہ اپنے قلم کو کشمیر میں ہونے والی قربانیوں کے لئے وقف کر دیں کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انہوں نے حال ہی میں کشمیر میں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی جدو جہد کو سلام کرتے ہوئے کشمیری شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور انکے جنازے پر ہندوستان فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی پرزور مذمت کی دریں اثنا جماعت اسلامی ضلع قصور کے راہنماء ملک محمدصدیق اور مقبول حسین کمبوہ ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے ملک محمد عثمان نے اپنے اپنے اخباری بیانات میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی پندرہ جولائی سے اکتس اگست تک یکجہتی کشمیر ہفتہ منا رہی ہے اس میں ضلع بھر میں بھرپور حصہ لیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر کا صدر بنانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker