تازہ ترینکھیل

لارڈز ٹیسٹ، میزبان ٹیم نے دوسرے روز 7وکٹوں پر253 رنز بنا لئے

لارڈز(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے 339رنز کے جواب میں انگلش ٹیم بیٹنگ کرنے میدان میں اتری ۔ اوپنر ایلکس ہیلز 6 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے۔ جوروٹ کو 48سکور پر یاسر شاہ نے میدان بدر کیا۔ محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیچ ڈراپ کئے۔ جیمز ونس 16 ، گیری بیلنس 6، جونی بیرسٹو 29 جبکہ معین علی 23رنز پر ہمت ہار گئے۔ چاروں لیگ سپنر یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں کا شکار ہوئے۔ دو زندگیاں ملنے کے بعد ایلسٹر کک محمد عامر کا ہی نشانہ بنے اور 81 رنز بنا سکے۔ فاسٹ باؤلر کی چھ برس بعد یہ پہلی ٹیسٹ وکٹ تھی۔ کھیل ختم ہونے پر سٹوارٹ براڈ 11اورکرس ووکس 31رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ یاسر شاہ نے پانچ گورے بلے باز ٹھکانے لگائے۔ پاکستان کی پہلی اننگز کا خاتمہ 339رنز پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہیں :امیدوار برائے کونسلررضوان جنجوعہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker