تازہ ترینعلاقائی

کشمیر سے بھارت کاجنازہ اٹھ گیا ۔ناصراقبال خان ،مظہرشاہ

لاہور(پریس ریلیز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی لاہورجنرل ہسپتال کے رہنماؤں کی قیادت میں پروفیشنل ملازمین اورنرسوں سمیت پیرامیڈیکل سٹاف نے گذشتہ روزفیروزروڈپرکشمیر کے نہتے اورمعصوم شہریوں سے اظہار یکجہتی جبکہ بھارتی درندہ صفت فوجی اہلکاروں سے اظہار بیزاری کیلئے پرامن احتجاجی ریلی کااہتمام کیا۔ریلی کی قیادت ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی لاہورجنرل ہسپتال کے چیئرمین سیّد مظہرشاہ ،سیکرٹری اطلاعات محمداکرام،عارف بٹراورٹریڈرلیڈر شیخ اشرف منیر کررہے تھے ۔ ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی لاہور جنرل ہسپتال کے چیئر مین سیّد مظہر شاہ ،سیکرٹری اطلاعات محمداکرام،عارف بٹر اورٹریڈرلیڈر شیخ اشرف منیر نے کہا ہے کہ کشمیر سے بھارت کاجنازہ اٹھ گیا ہے۔شہیدوں کی نمازجنازہ میں شریک کشمیریوں کاجوش وجذبہ عالمی ضمیر کیلئے آزادی کا پیغام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے شہریوں پربھارتی فورسزکی براہ راست فائرنگ درحقیقت بھارتی بزدلی کاشاخسانہ ہے۔کشمیر یوں کامستقبل پاکستان کے ساتھ ہے ،بھارت ان کی تحریک آزادی کودبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار بھارتی مسلمانوں سمیت وہاں مقیم دوسری اقلیتوں کیلئے بھی مضراورمہلک ہے۔مقتدرقوتوں اورانسانی حقوق کے اداروں کوبھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی اوربنیادی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی روکنے کیلئے اپناسیاسی وسفارتی کرداراداکرناہوگا۔مقررین نے مزید کہا کہ انڈین فورسز کے ہاتھوں گولیوں کی بوچھاڑ کے نتیجہ میں بیسیوں آزادی کیلئے سرگرم کشمیریوں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔کیا بیگناہ کشمیری اورفلسطینی مسلمانوں کاخون ناحق عالمی ضمیر کوجھنجوڑنے کیلئے کافی نہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی ہرانسان کابنیادی حق ہے جوبندوق کی نوک پرغصب نہیں کیا جاسکتا ۔احتجاجی ریلی کے اختتام پربھارت کے متعصب اورانتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے کونذرآتش کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  قندیل بلوچ کا قتل ، مفتی عبدالقوی کو بھی مقدمے میں نامزدکردیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker