پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی یا نہیں، فیصلہ قومی مفاد میں ہوگا، اسحاق ڈار

کراچی (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلہ وزیراعظم ملکی مفاد میں کریں گے ، اسحاق ڈار نے نجی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف حکومت کے ساتھ پورے خلوص سے کام کرتے رہے ، امید ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، بینرز مہم کے پیچھے تیسری فورس ہے جو خوشحالی نہیں چاہتی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا وزیراعظم جو ملکی مفاد میں ہو گا وہی فیصلہ کریں گے ۔اسحاق ڈار کو بینرز مہم کے پیچھے تھرڈ فورس کی بو نظر آ رہی ہے ، کہتے ہیں کسی ادارے کی نیت پر شک نہیں ۔ وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری مقررہ آئینی مدت میں کرنے کا دعویٰ بھی کیا ۔اسحاق ڈار نے کہا کوشش ہو گی ٹی او آرز پر ایک مشترکہ بیٹھک ہو جائے ، کہتے ہیں وزیراعظم چند روز میں اسلام آباد سے باقاعدہ حکومتی امور سر انجام دینا شروع کر دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان: کورونا سے 73 اموات، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker