پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں بہت سے پرائیویٹ سکول 15جولائی سے کھل گئے، انتظامیہ نوٹس لے ،والدین

لاہور(پاک نیوز)پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کی من مانیاں پھر شروع ہوگئیں۔ 15جولائی سے پرائیویٹ سکول پھر سے کھل گئے جبکہ حکومت نے 15اگست تک سکولوں کی چھٹیاں کی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15جولائی سے سکول کھولنے کا مقصد سابقہ فیس وصول کرنا ہے۔ بہت سے والدین نے شکایت بھی کی ہے کہ سکول والوں نے تین تین ماہ کی فیس وصولی کا پروانہ ہاتھ میں تھما دیا ہے۔والدین نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے باعث پرائیویٹ اداروں کو بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button