تازہ ترینکھیل

مصباح الحق نے لارڈز ٹیسٹ کی فتح کو انسانیت کے مسیحا عبدالستار ایدھی کے نام کر دیا

لندن(نمائندہ سپورٹس)مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز کی جیت عبدالستار ایدھی کے نام کردی، کہتے ہیں ایبٹ آباد میں ٹریننگ کیمپ نے ٹیم کو اتحاد کا جو پیغام دیا وہ سب نے یاد رکھا، یاسر نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی، عامر کی کارکردی مزید بہتر ہوگی۔لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ میں کامیابی کو ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا ثمر قرار دیا، انہوں نے کہا ہماری ٹیم 2010ء کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، عامر کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، یاسر شاہ نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی، سیریز میں ہماری بولنگ ہی نہیں بیٹنگ بھی تگڑی ہے۔مصباح الحق نے لارڈز کی جیت بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے نام کردی، بولے کہ کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد میں سخت ٹریننگ کی، وہاں جو متحد رہنے کا جو پیغام دیا گیا وہ کھلاڑیوں نے یاد رکھا، پش اپس اور سیلیوٹ اپنے ٹریننر اور عبدالستار ایدھی کیلئے تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!