تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:چھ مسلح غنڈوں کا یتیم عورت کے گھر پر دھاوا ، وحشیانہ تشدد

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ،چھ مسلح غنڈوں کا یتیم عورت کے گھر پر دھاوا ، وحشیانہ تشدد ،بالوں سے گھسیٹ کر گھر سے باہر نکال دیا اور مکان پر قبضہ کر لیا ۔لاکھوں روپے کا مال مویشی اور سامان پر بھی قبضہ کر لیا ۔خادم اعلیٰ سے قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نواحی گاؤں لمبے جاگیر خورد میں ملزمان مسلح محمد صادق کاشف ، آصف ، شہزاد ، خلیل ، مختار وغیرہ نے آ تشیں اسلح سے مسلح ہو کر یتیم عورت زینت بی بی کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔وحشیانہ تشدد کانشانہ بنا کر بالوں سے گھسیٹ کر گھر سے باہر نکال کر لاکھوں روپے کے مکانات پر قبضہ کر لیا اور مال مویشی بھی قبضہ میں لے لئے بیوہ عورت اپنے بچوں سمیت کھلے آ سمان تلے بیٹھی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے باوجود مقامی پولیس با اثر ملزمان پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتی ہے بیوہ عورت نے خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبضہ گروپ سے اسکے مکان کو واہ گزار کرائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!