پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی نے30 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس ۔ جماعت اسلامی نے چوبیس جولائی کو آزادی کشمیر مارچ ،تیس جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم خطہ میں امن کے لیئے خطرہ ہیں ۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے حوالے سے انکی جدوجہد کا ساتھ دیں ۔ جماعت اسلامی نے چوبیس جولائی کو راولپنڈی سے انڈین سفارتخانے تک آزادی کشمیر مارچ کا بھی اعلان کیا جبکہ تیس جولائی کو اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ خود کو احتساب کے لیئے پیش کرتے ہیں اور باقی لیڈرزسے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود کو احتساب کے لیئے پیش کریں ۔ امیر جماعت اسلامی نے ترک صدر طیب اردگان اور ترک عوام کو فوجی بغاوت ناکام بنانے پر مبارک باد دی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اب جمہوریت پسند بن چکی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی سراج الحق سےملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker