پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس سندھ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کو بازیاب کرالیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس سندھ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا سے بازیاب کرالیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس علی شاہ کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے بازیاب کرایا  ہے، جبکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس اداروں کی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ اس وقت اویس شاہ سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ہیں اور انہیں آج ہی کراچی منتقل کردیاجائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button