
دیپالپور(تحصیل رپورٹر)واپڈا مزدوروں کے ڈینجرس الاؤنس میں اضافہ کیا جائے،واپڈا ملازمین اپنی جانوں پر کھیل کر قوم کو روشنی فراہم کرتے ہیں سوسائٹی فار ہیومن رائٹس پاکستان کے صدر ضلع اوکاڑہ ملک مظہر نواز نوناری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واپڈا کے مزدوراپنی جان جوکھوں میں ڈال کر قوم کو روشنی فراہم کرتے ہیں مگر ان کو دیا جانے والاڈینجرس الاؤنس انتہائی کم ہے جس کو پانچ ہزار سے بڑھا کر بیس ہزار روپے کیا جائے علاوہ ازیں انہوں نے کہا واپڈا کے میٹر ریڈرز کے بارے میں بھی حکومتی پالیسی واضح نہ ہونے کے باعث یہ تک نہیں جانتے کہ وہ کلیریکل سٹاف میں شامل ہیں یا کہ ٹیکنیکل سٹاف میں جس کا فیصلہ جلد کیا جانا چاہئے اور اسی طرح لائن سپرینڈنٹ جو 24گھنٹے اپنی ذمہ داری اداکرنے کے باوجود تاحال نہ صرف سب انجینئرنگ الاؤنس سے محروم ہے بلکہ اس کو گریڈ 15سے گریڈ 17میں پروموٹ کیا جانا چاہئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت جلد ہی اس بارے اہم فیصلے کرنے کی خوشخبری سنائے گی۔