پاکستانتازہ ترین

وسیم اختر،رؤف صدیقی،انیس قائمخانی گرفتار، قادر پٹیل عدالت سے فرار

کراچی (نمائندہ خصوصی)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت،وسیم اختر،ممبر صوبائی اسمبلی سندھ روف صدیقی ،انیس قائم خانی اور قادر پٹیل کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد نامزد میئر وسیم اختر، روف صدیقی اور انیس قائم خانی کو گرفتار کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وسیم اختر، انیس قائم خانی،قادر پٹیل کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں. تاہم قادر پٹیل عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد احاطہ عدالت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فیصلے کو 2 روز کے لیے معطل کرنے کی استدعا کی تھی تا کہ وہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں ، عدالت نے ملزمان کی استدعا مسترد کردی اور جج فیصلہ سُنا کر روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button