پاکستانتازہ ترین

چاپلوسی بند، آئی جی موٹر وے عہدے سے برطرف

Zafar-Abbasاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم نوازشریف نے آئی جی موٹر وے ظفر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ان کے خلاف یہ اقدام مبارک باد کا اشتہار چھپوانے پر اٹھایا گیا۔ وزیراعظم نے ظفر عباس کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔ آئی جی موٹر ویز کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ گریڈ 22 کے جاوید اقبال کو کمانڈنٹ نیشنل اکیڈمی تعینات کردیا گیا۔ مزید برآں آئی جی موٹرویز ظفر عباس کی طرف سے نوازشریف کو مبارکباد کا اشتہار شائع کرنے پر نیب نے جواب طلبی کی ہے۔ نیب کی جانب سے خط آئی جی موٹرویز کو بھجوا دیا گیا جس میں سوال کیا گیا ہے اخبارات میں اشتہار کیوں دیا گیا، نیب کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر فوری جواب طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!