بین الاقوامیتازہ ترین

شیو سینا کے غنڈوں کا مسلمان ڈرائیوروں پرتشدد

نئی دہلی(ڈیسک نیوز)بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شدت پسندانہ کار وائیاں اپنی انتہا پر پہنچ گئیںبدنام زمانہ جماعت شیو سینا کے دہشتگردوں نے مسلمان ٹرک ڈرائیوروں کو مسلمان ہونے کے جرم میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو دہشتگرد تنظیم شیو سینا کے دہشتگردوں نے بھارتی پنجاب میں مقبوضہ کشمیر جانے والے ٹرکوں کو روک لیا اور ان کے مسلمان ڈرائیور نیچے اتار لئے اور انہیں کہا کہ پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں نعرے لگائیںانکار پر ڈرائیوروں پر تشدد کا انتہا کر دی گئی ۔ مقبو ضہ کشمیر شوبیاں سے دہلی روزگار کے سلسلے میں آ نے والا محمد امین شیو سینا کے کارکنو ں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اس کا تعلق کشمیر سے معلوم ہونے پر غنڈوں میں نفرت مزید بڑھ گئی ۔ جب محمد امین نے بھی پاکستان کے خلاف نعرے لگانے سے انکار کیا تو شیو شینا کے 20 غنڈے اس پر پل پڑے اور اس کو ادھ موا کرکے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button