شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک کےاعلان پرخورشیدشاہ ناراض

پی ٹی آئی کی حکومت مخالف تحریک کےاعلان پرخورشیدشاہ ناراض

اسلام آباد(بیوروچیف) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہےکہ پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک چلانے پر اعتماد میں نہیں لیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں یقین ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو بھی حکومت مخالف تحریک کے حوالے سےاعتماد میں نہیں لیا ہوگا۔خورشید شاہ نے کہاکہ سولوفلائیٹ سے حکومت کو فائدہ اور اپوزیشن اتحاد کو نقصان ہوسکتا ہے۔عمران خان کی 2014 کی تحریک بھی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہ لینے پر ناکام ہوئی۔ خورشید شاہ نے مشورہ دیاکہ پی ٹی آئی اس طرح تحریک چلانے کے معاملے پر ضرور سوچے۔سندھ کے معاملےپر خورشید شاہ نےکہاکہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات ضرور دیئے جائیں۔رینجرز کو بھی قانون اور قواعد کی پابندی کرنی چاہئے۔اپوزیشن لیڈرنےکہاکہ  ایسا تاثر نہیں ملنا چاہئے کہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔سندھ میں امن و امان کا کریڈٹ پولیس کے علاوہ کسی اور ادارے کو نہیں دوں گا

یہ بھی پڑھیں  ایم کیو ایم کی ہنگامہ آرائی: رینجرزنے اہم اجلاس طلب کر لیا، اہم اقدامات کا فیصلہ