تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو موت کے گھاٹ اُتار دیا،بھاوج شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں متھراداس میں وقاص نامی نوجوان نے گھر میں سوئی اپنی حقیقی 25سالہ عمیرا بی بی کو قتل کردیاجبکہ اپنی بھاوج شاہین بی بی کو بھی فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ2بچیوں کی ماں تھی جن کی عمریں بالترتیب دو اور تین سال بتائی جاتی ہیں۔مقتولہ کے خاوند اشرف کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی.۔ وجہ عناد یہ تھی کہ متھرا داس میں والدین نے اپنی بیٹی نادیہ کا رشتہ طے کیا اسکا بیٹا حافظ وقاص اپنی بہن کا رشتہ اپنی مرضی سے کسی اور جگہ طے کرنا چاہتا تھا ۔اسی رنج کی وجہ سے روزانہ گھر میں جھگڑا رہتا تھا ۔گذشتہ روز بھی خاندان میں اسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا جس پر مشتعل ہو کر حافظ وقاص نے اپنی شادی شدہ بہن عمیرا بی بی کو اندھا دھند فائر مار کر قتل کر دیا جبکہ اپنی بھابھی شاہین بی بی زوجہ ریاض کو بھی فائر مار کر شدیدزخمی کر دیا

یہ بھی پڑھیں  ویمنز ٹی 20، سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker